فاف ڈوپلیسی انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ

فاف ڈوپلیسی انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آؤٹ

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز فاف ڈو پلیسی انجری کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ جے پی ڈومنی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فاف ڈو پلیسی بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔ جنوبی افریقہ کرکٹ کے مطابق ڈوپلیسی کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کی جگہ جے پی ڈومنی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ آل راؤنڈر ڈین پریٹوریئس کو بطور پلیئر سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔