شعیب ملک کو پرسنالٹی سٹائل ایوارڈ دیدیا گیا

شعیب ملک کو پرسنالٹی سٹائل ایوارڈ دیدیا گیا

کراچی:پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کو پرسنالٹی سٹائل ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔


وہ ایکسپو سینٹر میں ہونے والی ایوارڈز تقریب میں شرکت کیلئے ٹیم مینجمنٹ سے خصوصی اجازت لے کر یو اے ای سے کراچی پہنچے تھے۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کے ملبوسات فیشن ڈیزائنر منیب تیار کرتے ہیں جس سے ان کی شخصیت مزید نکھر گئی۔


اس موقع پر سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے منفرد انداز میں کمپیئرنگ کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔اس موقع پر انہیں ٹی وی شو کی پیشکش بھی ہوئی جو انہوں نے قبول کر لی۔ تقریب میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔