نیب نے شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا

 نیب نے شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا

کراچی: نیب حکام نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر شرجیل میمن کو گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن کی ضمانت منسوخ کر کے گرفتاری کا حکم دے دیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی محکمہ اطلاعات میں 6 ارب روپے کرپشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور نیب کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ گرفتاری کے حکم کے بعد شرجیل میمن 5 گھنٹے تک کمرہ عدالت میں بیٹھے رہے۔ نیب نے شرجیل میمن کی گرفتاری کے لیے رینجرز کو طلب کیا تھا۔

دیگرملزمان میں سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی، سارنگ لطیب، یوسف کبورو، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے انعام اکبر، منصور راجپوت، سلمان منصور، الطاف حسین میمن، عمر شہزاد خان، سید نوید، گلزار علی اورمسعود ہاشمی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں