پاکستان کے عوام نواز شریف سے پیار کرتے ہیں : مریم نواز

پاکستان کے عوام نواز شریف سے پیار کرتے ہیں : مریم نواز


لاہور:پاکستان مسلم لیگ کی سینئر رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز میرے بھائیوں کی طرح ہے اور وہ میرا ایک اچھا بھائی ہے جب لوگوں کو کچھ اور نہیں ملتا تو وہ باتیں کرتے ہیں


لاہور سے حلقہ این اے 120 کے دورے کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 120 کے عوام نے بڑی محنت سے اس الیکشن کو جیتا ہے حلقہ کے عوام اس حوالے سے مبارکباد کے مستحق ہیں مریم نواز نے کہا کہ ان کے حمزہ شہباز سے کوئی اختلافات نہیں پاکستان کے عوام نواز شریف سے پیار کرتے ہیں۔


مریم نواز نے کہا کہ شریف خاندان میں اختلافات وہ خواب ہے پچھلے کئی سالوں سے دیکھا جا رہا ہے اور یہ بات لکھ لیں کہ یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔