ایچ ٹی سی نے نیا سمارٹ ’ یو 11 پلس“ لانے کی تاریخ دیدی

ایچ ٹی سی نے نیا سمارٹ ’ یو 11 پلس“ لانے کی تاریخ دیدی

لاہور : تائیوانی کمپنی ایچ ٹی سی نے اپنے نئے فلیگ شپ سمارٹ فون ”ایچ ٹی سی یو11 پلس “ متعارف کروانے کی تاریخ دیدی۔ ایچ ٹی سی کا یہ سمارٹ فون 2 نومبر کو متعارف کروایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے ہفتے چینی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ایچ ٹی سی ایک سمارٹفون کی لانچنگ کی تقریب کے کارڈ تقسیم کررہا ہے لیکن تائیوانی کمپنی نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔ اب ایچ ٹی سی نے تصدیق کی ہے کہ وہ 2 نومبر کو ایک تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اگرچہ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس تقریب میں کونسا سمارٹ فون لانچ کریں گے لیکن ہم کافی حد تک یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایچ ٹی سی یو 11 پلس ہوگا۔


کمپنی نے اس فون کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا لیکن اس کے بارے میں کافی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔ اس فون میں 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل میموری ہوگی۔بیک سے دیکھنے میں ی فون یو 11 جیسا ہی ہے لیکن اس کی بیزل کافی پتلی ہیں۔ توقع ہے کہ اس کا 6 انچ کا ڈسپلے کواڈ ایچ ڈی ہوگا۔فنگر پرنٹ سنسر کو اس فون کے رئیر پر ہی نصب کیا گیا ہے۔اس فون کی بیڑی 4000 ایم اے ایچ کی ہوگی۔اس فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ نہیں ہوگا۔ اندازہ ہے کہ اس کا 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ سے بدل جائے گا۔ امید ہے کہ اس فون میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہوگا۔