پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

شارجہ: شاہینوں نے پانچویں ایک روزہ میچ میں سری لنکن بلے بازوں کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 104 رنز کا ہدف شاہینوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر 21 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو 5 ون میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا ۔ آخری ون میچ میں عثمان شنواری کی تباہ کن باولنگ کے سامنے لنکن بلے باز بے بس ہو گئے۔ قومی ٹیم نے 104 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے آوٹ ہونے والے بلے باز فخر زمان تھے جو 48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے, قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر امام الحق 45 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ، اس کے علاوہ  فہیم اشرف بھی 5 رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے ۔


اس قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی باولرز نے سری لنکا کے اس فیصلے کو غلظ ثابت کرتے ہوئے محض 8 کے مجموعی سکور پر ہی 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 20 کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 1 کے مجموعی سکور پر گری جب سمارا وکراما کھاتہ کھولے بغیر ہی عثمان خان شنواری کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 2 کے مجموعی سکور پر گری اور دنیش چندی مل بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی عثمان خان شنواری کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔


تیسری وکٹ 8 کے مجموعی سکور پر گری اور کپتان اوپل تھرنگا بھی 8 رنز بنا کر عثمان خان شنواری کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اوپنر نیروشن ڈیکویلا بھی عثمان خان شنواری کی تباہ کن باو¿ لنگ کی تاب نہ لا سکے اور 8 ہی کے مجموعی سکور پر بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پانچویں وکٹ 20 رنز پر گری۔ چھٹے آو¿ ٹ ہونے والے کھلاڑی تھریمانے 19 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ اگلی وکٹ 63 رنز پر سیکوگ پراسانا کی گری۔ تھیسارا پریرا 25 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آوٹ ہونے والے آٹھویں بلے باز تھے۔ نوویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی جیفری ویندرسے تھے جنہوں نے 2 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔