سری لنکا نے بد ترین عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

سری لنکا نے بد ترین عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

شارجہ: ون ڈے سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد سری لنکن ٹیم بد ترین عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ناقص کارکردگی کے باعث رواں سال لنکن ٹیم نے مسلسل تین ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 5-0 سے عبرتناک شکست دیدی جس کے بعدسری لنکن ٹیم نے نیا بدترین عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا جو ا?ج تک کرکٹ کی تاریخ میں کوئی بھی ٹیم نہ بنا سکی۔پاکستان سے سیریز سے قبل سری لنکا کو 2017 میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے ہاتھوں بھی کلین سوئپ کا منہ دیکھنا پڑا اور پاکستان کے خلاف شکست کے ساتھ ہی یہ ان کا رواں تیسرا کلین سوئپ ہے جو کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ایک سال کے دوران تین کلین سوئپ نہیں ہوئے لیکن 2017 میں جنوبی افریقہ، بھارت اور پاکستان کے ہاتھوں کلین سوئپ کے ساتھ سری لنکا نے یہ بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔