نواز شریف اور آصف زرداری کی اولادیں قوم کے ٹیکس پر عیاشی کر رہی ہیں : ڈاکٹر یاسمین راشد

نواز شریف اور آصف زرداری کی اولادیں قوم کے ٹیکس پر عیاشی کر رہی ہیں : ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے چور اور لٹیرے حکمرانوں کو ملکی سیاست سے نکال باہر پھینکیں گے ، نواز شریف اور آصف زرداری کی اولادیں قوم کے ٹیکس کے پیسوں پر عیاشیاں کر رہے ہیں ۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے آصف زرداری کی کرپشن اور لوٹ مار کا قوم کو حساب دیں ۔ شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مر جانا چاہیے کہ آج پنجاب میں مختلف ہسپتالوں کے باہر صحت کی عدم سہولتوں کی وجہ سے مائیں بچے جنم دینے پر مجبور ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ہمیشہ ملکی مفادات کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ، موجودہ حکمران نام نہاد ترقی کی آڑ میں لوٹ مار مچا رکھی ہے شہباز شریف کے سب دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ، ملک پر مافیا کا راج ہے ، 35سالوں سے شریف خاندان اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہے لیکن آج تک وہ عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کر سکے نواز شریف اور شہباز شریف قوم پر ترس کھائے اور انکی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی واپس کر دیں۔