ایف آئی اے نے عدالتی مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے عدالتی مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا

لاہور :ایف آئی اے پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے والے عدالتی مفرور ملزم محمد مختار کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم مختار نے محمد اصغر نامی شہری سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے مسقط میں ملازمت دلوانے کا وصول کیا اور ملازمت دلوانے کی بجائے روپوش ہو گیا اس کے خلاف 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا جہاں عبدالمجید نامی شہری سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے مسقط ملازمت کے وصول کئے شہری کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔


تفتیش میں ملزم پر جرم ثابت ہونے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔