امریکا نے پاکستان کو کھلی دھمکی دے ڈالی

امریکا نے پاکستان کو کھلی دھمکی دے ڈالی

کابل: امریکا نے پاکستان کو  کھلی دھمکی دے ڈالی، امریکی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے  ورنہ  نتائج بھگتنے کو تیار  ہو جائے، اسلام آباد  آنے سے ایک روز پہلے افغانستان میں بیٹھ  کر  ٹیلرسن پاکستان سے  'ڈو مور'   کا مطالبہ کرتے رہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا افغان صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کے تحت اسلام آباد سے مشروط بات چیت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے استحکام  کی فکر ہے اور ہم مستقبل میں ایک مستحکم پاکستان چاہتے ہیں۔اس سے قبل افغان صدر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اپنی شرائط پر رکھیں گے۔

مصنف کے بارے میں