سعودی خواتین نقاب پر آسٹریا کے قانون کا احترام کریں: سعودی وزارت داخلہ

سعودی خواتین نقاب پر آسٹریا کے قانون کا احترام کریں: سعودی وزارت داخلہ

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے آسٹریا سفر کرنے والی سعودی خواتین کو   تاکید   کی ہے کہ وہ نقاب سے متعلق آسٹریا کے نئے قانون کا احترام کریں۔

سعودی میڈیا کے مطابق آسٹریا نے یکم اکتوبر2017 سے پبلک مقامات پر نقاب لینے پر  پابندی عائد کر  دی ہے اور  پابندی آسٹریا  سمیت وہاں آنے والے تمام ممالک کے سیاحوں پر بھی نافذ   کی ہے۔

آسٹریا میں نافذ کردہ نئے قانون کے مطابق جو خاتون خلاف ورزی کی مرتکب ہوگی اس کو 150یورو کا جرمانہ جبکہ خلاف ورزی دہرانے پر قید کی سزا بھی ہوگی۔

مصنف کے بارے میں