ن لیگ نوازشریف کے علاوہ کچھ نہیں،الگ ہوتے ہیں تو پارٹی ختم ہو جائے گی:گورنر سندھ محمد زبیر

ن لیگ نوازشریف کے علاوہ کچھ نہیں،الگ ہوتے ہیں تو پارٹی ختم ہو جائے گی:گورنر سندھ محمد زبیر

کراچی :گورنر سندھ محمد زبیر کاکہنا ہے کہ اگر نواز شریف ن لیگ سے الگ ہوتے ہیں تو پارٹی ختم ہو جائے گی ،ان کے کیس میں بہت جلد بازی سے کام لیا گیا، جس پر باہر کے لوگ بھی حیران ہیں۔


تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمدزبیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کااہلیت کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے،نوازشریف کی نااہلی نہیں بنتی تھی اورمیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے ا تفاق نہیں کرتا۔انکا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے مقبول ترین لیڈر نواز شریف ہیں ،عوام کے مقبول لیڈرکو سیاست سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں ، نہ ہی مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان کوئی اختلاف ہے،پوری پارٹی نواز شریف کی قیادت میں ایک ہے ،اختلافات کی باتیں صرف لوگوں کی بنائی ہوئی باتیں ہیں،ریاض پیرزادہ نے بھی پا رٹی چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دبئی میں ہزاروں پاکستانیوں کے پاس اقامہ ہے۔

محمد زبیر کاکہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے بہت عجلت میں کام کیا،کیس میں قانونی تقاضے پورے ہی نہیں کیے گئے،نواز شریف کو کیس میں وہ اختیارات نہیں ملے جو کسی بھی پاکستانی شہری کو دستیاب ہیں۔