اوپو کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ پہلا سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاریاں

اوپو کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ پہلا سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاریاں

لاہور : دنیا کا صف اول کا موبائل فون برانڈ اوپو پاکستان میں اپنے نئے سیلفی سمارٹ فون متعارف کرانے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے۔


اوپو کا یہ جدید ترین سمارٹ فون پاکستان میں نہ صرف فل اسکرین ماڈل ہوگا بلکہ یہ بہترین سیلفیاں کھینچنے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بھی آراستہ ہے۔ اس کی بدولت مارکیٹ میں سیلفی ایکسپرٹ اور قائدانہ کردار کے حامل فون برانڈ کے طور پر اوپو کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔ پاکستان میں پہلی بار کسی بھی فون برانڈ کی جانب سے سیلفی لینے کےلئے فرنٹ کیمرے میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔

اس نئے سیلفی ایکسپرٹ سمارٹ فون میں بنیادی نوعیت کی آرٹیفشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی شامل ہوگی۔ اس سمارٹ فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر تصاویر کے عالمی ڈیٹا بیس کی مدد کے ساتھ خوبصورت سیلفی تصویر بناتا ہے۔ اس ڈیوائس میں اوپو کا پہلا فل سکرین ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے ماڈل ہے اور فون کی جسامت میں کسی اضافے کے بغیر روشن اور رنگ برنگی تصویروں کے ساتھ لطف اندوز کرتا ہے۔ اس میں ہائی ریزولوشن اسکرین صارفین کو مزید روانی کے ساتھ استعمال کی سہولت پیش کرتی ہے۔

نئے سیلفی ایکسپرٹ سمارٹ فون میں اپ ڈیٹ شدہ آپریٹنگ سسٹم ہے تاکہ پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ روانی کو یقینی بنایا جاسکے۔ پاکستان میں یہ سمارٹ فون نومبر کے دوسرے ہفتے میں متعارف ہونے کا امکان ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source