فیس بک نے صارفین کیلئے شاندار تبدیلی متعارف کروادی

فیس بک نے صارفین کیلئے شاندار تبدیلی متعارف کروادی

نیویارک: معروف ترین شوشل میڈیا ویب سائٹ ”فیس بک “ نے صارفین کیلئے شاندار تبدیلی متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ، اب صارفین کو نیوز فیڈ کیلئے رنگا رنگ بیک گراونڈ کے ساتھ رنگا رنگ الفاظ بھی ملیں گے جس کے ذریعے آپ خفیہ اینیمیشنز کوحرکت میں لاسکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تاحال آپ فیس بک میں کسی پوسٹ میں ' congrats ' لکھتے ہیں تو اس کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے اور اس پر کلک کرنے سے ایک اینیمیشن حرکت میں آتی ہے۔اب فیس بک نے خاموشی سے اس طرح کے الفاظ کی فہرست میں مزید اضافہ کیا ہے اور ' rad '، ' bff ' اور ' thank you so much ' وغیرہ کو اس میں شامل کردیا ہے۔
ان کو پوسٹ میں لکھنے پر ان کا رنگ بدل جاتا ہے جبکہ مختلف اینیمیشن ایفیکٹس بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔فیس بک نے اینیمیشن کو لائف ایونٹس کے ری ایکشنز کے لیے بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔اب لوگ منگنی یا شادی جیسے لائف ایونٹس میں جب کسی ری ایکشن پر کلک کریں گے تو اس کے ساتھ اینیمیٹڈری ایکشنز دیکھنے میں آئیں گے۔فی الحال یہ اضافے فیس بک ایپ میں دستیاب ہیں تاہم توقع ہے کہ بہت جلد یہ ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔یہ نئے اضافے فیس بک کی جانب سے لوگوں کے اندر زیادہ سے زیادہ پوسٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے جارہے ہیں۔