پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا عہدہ متعارف کرا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا عہدہ متعارف کرا دیا
کیپشن: منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے اخبار میں اشتہار دیے دیا گیا ہے، ذرائع۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے منیجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کروا دیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے اختیارات کو محدود کرنے کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر کا نیا عہدہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے 12 اکتوبر کو بورڈ آف گورنرز کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں ایم ڈی کی تقرری کیلئے بی او جی اراکین سے رسمی منظوری مانگی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے اخبار میں اشتہار دیے دیا گیا ہے۔ عہدے کیلئے کم از کم تعلیم ماسٹرز ڈگری اور 55 سال کی عمر تک کی حد رکھی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر ایم ڈی کو 3 سال کا کنٹریکٹ آفر کیا جائے گا اور عہدے کیلئے خواہش مند افراد 12 نومبر تک درخواست جمع کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت وفاقی حکومت سے بورڈ روابط بحال کرنا ہو گا۔

پی ایس ایل میچز کا پاکستان میں کامیاب انعقاد اور ڈومیسٹک ا سٹرکچر میں بہتری بھی ایم ڈی پی سی بی کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گا۔