جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
صدر نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس انوار الحق کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے حلف لیا۔


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔

جس کے بعد گزشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔