مچھ، نیشنل ہائی وے پر گاڑی میں گیس لیکج سے دھماکا،6 افراد جاں بحق

مچھ، نیشنل ہائی وے پر گاڑی میں گیس لیکج سے دھماکا،6 افراد جاں بحق
فائل فوٹو

مچھ: مچھ میں نیشنل ہائی وے پر گاڑی میں گیس لیکج سے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔


پولیس کے مطابق گاڑی میں پٹرول کا ٹینک رکھا ہوا تھا کہ گیس لیکج کے باعث دھماکا ہو گیا ،دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے.

واقعہ میں پولیس چوکی اور 3گاڑیاں بھی جل گئیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔