اسلام آباد، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اسلام آباد، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد انسداد منشیات فورس کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اے ایس ایف نے 1300 گرام آئس ہیروئن برآمد ہونے پر ملزم کو حراست میں لے کر اے این ایف کے حوالے کر دیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے شک کی بناء پر مسافر نعمان خان کو روکا۔ تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 1300 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم کا تعلق چارسدہ سے ہے جو غیرملکی ایئرلائن کی پرواز جی ایف 770 کے ذریعے بحرین کے راستے جدہ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد انسداد منشیات فورس کے حوالے کر دیا ہے۔