دبئی میں پاکستانی شہری نے 13 گاڑیوں کو آگ لگا دی

دبئی میں پاکستانی شہری نے 13 گاڑیوں کو آگ لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی سٹی :دبئی میں پاکستانی شہری کو مال میں 13 گاڑیاں جلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق 42 سالہ پاکستانی شہری نے تحقیقات کے دوران اعتراف کیا کہ اس کی کمپنی نے نئے ڈرائیور کو نوکری پر رکھا تھا اور میں نے اس کی گاڑی ’ منی وین ‘ پر پڑتول چھڑکا اور اپنے سگریٹ سے اسے آگ لگائی لیکن وہ آگ مال کی پارکنگ میں کھڑی دیگر گاڑیوں تک بھی پھیل گئی اس طرح 13 گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ اس آگ کے باعث ملزم کے کپڑوں کو بھی آگ لگ گئی جسے وہ بجھاتاہو نظر آیا ۔ پولیس نے اس شخص کو متحدہ عرب امارات سے فرار ہوتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا ہے ۔ دبئی کی عدالت 29 اکتوبر کو اس کے کیس کا فیصلہ سنائے گی ۔