'زرداری صاحب پہلے بھی ملتے رہے اور ضرورت پڑی تو دوبارہ ملیں گے'

'زرداری صاحب پہلے بھی ملتے رہے اور ضرورت پڑی تو دوبارہ ملیں گے'
کیپشن: شروع دن سے کہہ رہا ہوں ہاؤس کمیٹی بنا کر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، حمزہ شہباز۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارکان پر بدنظمی کا جھوٹا الزام لگایا گیا اور 6 ارکان کو مجرمان کی طرح ایوان میں جانے کی اجازت نہیں۔ شروع دن سے کہہ رہا ہوں ہاؤس کمیٹی بنا کر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا قرض نہ لینے کا ٹوپی ڈرامہ کیوں کیا گیا جبکہ عدالت نے 3 بار کہا بنی گالہ رہائش کا جرمانہ ادا کیا جائے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا جو تیرچلایا ہے اس کے خلاف اکٹھے ہوں گے۔ تمام جماعتیں کہتی ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور یہ کوئی کرکٹ کا میدان یا گیند بلے کا کھیل نہیں۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی پرانی سیاسی جماعت ہے اور سیاسی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیازی صاحب نے کہا اپوزیشن میں مجرم بیٹھے ہیں تاہم زرداری صاحب پہلے بھی ملتے رہے اور ضرورت پڑی تو دوبارہ ملیں گے۔ حمزہ شہباز نے فیاض الحسن چوہان کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے کسی ادارے سے اخلاقیات کا درس لے کر آئیں۔