ملک کی خاطر بہت جلد پیپلز پارٹی سے ملیں گے, حمزہ شہباز

ملک کی خاطر بہت جلد پیپلز پارٹی سے ملیں گے, حمزہ شہباز

لاہور: پیپلزپارٹی نے سیاسی اتار چڑھا وکا سامنا کیا ہے,  ملک  کی   خاطر  بہت  جلد ہم پیپلز پارٹی سے ملیں گے, اپوزیشن کو ملک کی خاطر مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا, نیب ایسی عینک لگائے کہ اسے پرویز الہی کے ڈاکے نظر  آئیں۔
 

تفصیلات کے مطابق  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ لوگوں پر مہنگائی کے تیر چلائے جارہے ہیں, ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں دھاندلی ہوئی کا نعرہ لگاتی ہیں, آصف زرداری پہلے بھی ملتے رہے ہیں, ضرورت ہوئی تو پھر ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسملی چوہدری پرویز الہی نے ووٹ چوری کیے, ہمارے 6 اراکین پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تضحیک کی گئی, پرویز الہی سے جواب لیا جائے جھوٹ کیوں بولا۔

 حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعلی سیکریٹریٹ کا بجٹ 60 کروڑ رکھا گیا ہے, خیبر پختونخواہ میں امتحان کے نتائج پر ہائیکورٹ نے نوٹس لیا, قصور کے قاتل کو پھانسی دی گئی کیونکہ پنجاب فرانزک لیبارٹری موجود ہے,حالات اتنے خراب تھے تو 55 دن یہ کیوں کہا کہ ہم قرضہ نہیں لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو جرمانہ بھیجا گیا اس کو دل کا دورہ پڑگیا,  پیپلز پارٹی نے سیاسی اتار چڑھا وکا سامنا کیا ہے‘ ملک کی خاطر بہت جلد ہم پیپلز پارٹی سے ملیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی, ایم کیو ایم,  پیپلز پارٹی ہم سب کو مل کر بیٹھنا چاہیئے. فیاض الحسن چوہان کے منہ سے جو پھول جھڑتے ہیں پہلے اخلاقیات کی  تربیت لیں, یہ کرکٹ کا میدان نہیں، 22 کروڑ لوگوں کا ملک ہے۔ 

انہوں  نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک کی خاطر مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں دھاندلی ہوئی کا نعرہ لگاتی ہیں ‘آصف زرداری پہلے بھی ملتے رہے ہیں‘ ضرورت ہوئی تو پھر ملیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مشرف کےخلاف سازش کرنے والا آپ کےخلاف بھی سازش کر رہا ہے‘ نیب ایسی عینک لگائے کہ اسے پرویز الہی کے ڈاکے نظر آئیں۔