صدر مملکت کی جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات، کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت کی جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات، کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
صدر مملکت نے جاپانی وزیراعظم کیساتھ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

ٹوکیو: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے سے ملاقات کی۔ صدر نے شاہ ناروہیٹو کی تاجپوشی پر جاپانی وزیراعظم کو مبارک باد دی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔


صدر عارف علوی نے دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے جاپانی وزیراعظم کیساتھ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرنے پر مجبور کرے۔

جاپانی وزیراعظم نے شاہ ناروہیٹو کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت پر صدر پاکستان کا شکریہ کیا۔ جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ باہمی روابط سے مستقبل میں پاک جاپان تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔