مریم نواز کو رہا کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

مریم نواز کو رہا کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کو اپنے والد محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے پیرول پر رہا کرنے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے ملک کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، نواز شریف کی صحت کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ مطالبہ ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کے لئے پیرول پر رہا کیا جائے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔