محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی نوید سنائی ہے۔ رواں ماہ کے آخر اور اگلے ماہ کے آغاز میں ملک کے کئی علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر اور نومبر میں مون سون بارشوں کے باعث ملک کے کئی علاقوں کا موسم معمول سے زیادہ سرد ہو سکتا ہے۔

آج بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔