اسلام آباد میں سلنڈر دھماکے میں 7 افراد زخمی

اسلام آباد میں سلنڈر دھماکے میں 7 افراد زخمی

اسلام آباد:اسلام آباد میں سلنڈر دھماکے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون تین مرکز میں سلنڈر پھٹ گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی باعث قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتا ل منتقل کردیا۔