امریکی وزیر دفاع کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، ایران سے متعلق تبادلہ خیال

امریکی وزیر دفاع کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، ایران سے متعلق تبادلہ خیال

ریاض: امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عسکری اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت کی، ایران سے متعلق کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دفاعی امور اور خطے کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا، وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ میزائل کے دفاع کیلئے دو لڑاکا سکواڈ فرن اور اضافی بیٹریاں سعودی عرب بھیجی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ اگر ایران نے اپنا رویہ نہ بدلا تو اُس پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔