آزادی مارچ کے پیچھے اندرونی ،بیرونی ایجنڈا ہے :عمران خان

آزادی مارچ کے پیچھے اندرونی ،بیرونی ایجنڈا ہے :عمران خان
Image Source : IK Facebook

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت استعفیٰ نہیں دونگا ،مولانا فضل الرحمن کا چارٹرآف ڈیمانڈ واضح نہیں ،آزادی مارچ کے پیچھے اندرونی ،بیرونی ایجنڈا ہے ۔


مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے دن قریب آتے ہی عمران خان نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت استعفیٰ نہیں دینگے ، اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہمولانا کے دھرنے پر بھارت میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں ،آزادی مارچ کے پیچھے اندرونی ،بیرونی ایجنڈا ہے ۔

عمران خان نے کہا مہنگائی اور بے روزگاری بہت بڑا مسئلہ ہے جس پر کام کر رہے ہیں ، فضل الرحمن کو آزادی مارچ کی اجازت دینگے ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کل فضل الرحمن سے ملاقات کرے گی ،انہوں نے کہا ہم سنجیدہ ہو کر مذاکرات کرینگے ،کرپشن کے الزام میں گرفتار رہنماﺅں کی بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا آج گرفتار رہنماﺅں کو باہر جانے کی اجازت دوں تو زندگی آسان ہو جائے گی ،حکومت کسی قسم کا این آر او نہیں دے گی ۔