مریم نواز کی نواز شریف سے ہسپتال میں ملاقات

مریم نواز کی نواز شریف سے ہسپتال میں ملاقات

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف سے ملنے سروسز ہسپتال پہنچ گئیں ،پنجاب حکومت نے وزیراعظم کی ہدایات کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو ملنے کی اجازت دیدی۔


تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے جیل حکام مریم نواز کو لے کر سروسز ہسپتال پہنچ گئے، باپ بیٹی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہے گی،محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے مریم نواز کی نوازشریف سے ملاقات کرانے کی اجازت دیدی، مریم نواز کے بچوں دادی چچا کو ملاقات کی بھی اجازت ہو گی۔

مریم نواز نے اپنے والد سے ملاقات سے قبل ڈاکٹروں سے ان کی صحت سے متعلق معلومات لیں ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مریم نواز کو بھی سروسز ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے اب وہ نوازشریف کیساتھ والے کمرے میں رہیں گی ۔