امریکہ میں کورونا کی ویکسین آگئی،ریمڈیسویر سے مریض 5دن میں صحت یاب 

امریکہ میں کورونا کی ویکسین آگئی،ریمڈیسویر سے مریض 5دن میں صحت یاب 

واشنگٹن:امریکہ میں کورونا وائرس کی ویکسین آ گئی ،جس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔


امریکی میڈیا  نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں ویکسین کورونا مریضوں پر استعمال کی جائے گی،فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے کورونا کی پہلی ویکسین کی منظوری دیدی،ایف ڈی اے  کی جانب سےریمڈیسویرکی ہسپتالوں کو سپلائی کی منظوری بھی  مل گئی ہے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ریمڈیسویر ویکسین سے صحتیاب ہوئے تھے۔


ریم ڈیزی ویئر کورونا وائرس کا پہلا منظور شدہ علاج ہو گا،ویکسین کی وجہ سے ریمڈیسویر بنانے والے کمپنی کے سٹاک شیئرز میں 4.1فیصد اضافہ ہوگیا،امریکہ میں ہسپتالوں کوریمڈیسویر 3 ہزار 120 ڈالرز کی فروخت کی جائے گی ،جبکہ ریمڈیسویر سےمریض 5روز میں صحتیاب ہوجاتا ہے۔


وائرس کو ختم کرنے والی یہ دوا اصل میں ایبولا کے علاج کے طور پر تیار کی گئی تھی۔یہ دوا انسانی جسم میں موجود ان اینزائم یا خامرہ کو ختم کرتی ہی جن کی خلیوں میں توالید کے لیے اس وائرس کو ضرورت ہوتی ہے۔


گیلیڈ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان پانچوں کمپنیوں کو لائسنس کے تحت ریمڈیسویر بنانے کی ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی تاکہ اس دوا کی وسیع پیمانے پر تیاری کو ممکن بنایا جا سکے۔