پی ٹی اے : ٹوئٹر انتظامیہ غلط معلومات دینے والے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے 

پی ٹی اے : ٹوئٹر انتظامیہ غلط معلومات دینے والے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے 

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (  پی ٹی اے ) نے غلط معلومات دینے والے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی  کی جانب سے یہ مطالبہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی انتظامیہ سے کیا گیا ہے ۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے ٹویٹر انتظامیہ سے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پلیٹ فارم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے لیے بطور پراپیکنڈا کے طو رپر استعمال نہ ہو ۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے ایسے مواد کو اعتدال پر رکھنے والی ٹیموں کو بھی فوری طور متحرک کردیا ہے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ غلط اور بے بیناد معلومات پھیلانے کی موجودہ مہم میں شامل ہینڈلز کو بلاک کیا جائے ۔ 

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر سیاسی معلومات سے متعلق مہم اکثر و پیشتر سننے میں آتی ہے ۔ امریکہ میں جاری انتخابات کے دورا ن بھی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے غلط معلومات کے خبروں کے بعد امریکی ادارے بھی متحرک ہوچکے ہیں ۔