سپریم کورٹ نے نیب ملزمان کی طویل حراست کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے نیب ملزمان کی طویل حراست کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نیب ملزمان کی طویل حراست کا نوٹس لے لیا اور ریمارکس دیئے کہ نیب مقدمات میں ملزمان کو طویل عرصہ حراست میں رکھنا ناانصافی ہوگی۔


ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) کی  طویل حراست کا سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے  ہیں کہ ملزمان سے معاشرے یا ٹرائل پر اثرانداز ہونے کا خطرہ ہو تو ہی گرفتار رکھا جا سکتا ہے ،پرتشدد ،فوجداری اور وائٹ کالر کرائم کے ملزمان میں فرق کرنا ہوگا۔عدالت نے نوٹس ڈائریکٹر فوڈ پنجاب محمد اجمل کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران لیا ۔


جسٹس عمر عطاء بندیال  نے ریمارکس دئیے کہ ملزمان  کو پاسپورٹ ،بنک اکاؤنٹس اورجائیداد کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے جبکہ  کیس کی سماعت نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔