نواز شریف 15جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہونگے:شبلی فراز

نواز شریف 15جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہونگے:شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے ۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نوازشریف کو سزا بھی دلائیں گے اور   لوٹے ہوئے پیسے بھی وصول کریں گے،شاہی خاندان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ،انہیں نکیل ڈالی جا رہی ہے۔


کراچی واقعہ پر بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کی باتیں کرنے والے اپنا ماضی بھول گئے،انہوں نے بے نظیر شہید کی کردار کشی کیلئے کیا کچھ نہیں کیا۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی میڈیا ہاؤس نے یہ نہیں دکھایا زبردستی ہوئی یا  دروازہ ٹوٹا ہواتھا،سندھ حکومت اور مریم نواز کے بیانات میں تضاد ہے،جب یہ برسر اقتدار ہوں تو نوٹ کو عزت دیتے ہیں ،  عوام کو بھول جاتے ہیں,سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین کی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا,عابد باکسر کے بیان سے واضح ہے شہبازشریف کا کیا طریقہ کار ہوتا تھا.

شبلی فراز نے کہا کہ انہوں نے بے نظیر شہید کی کردار کشی کیلئے کیا کچھ نہیں کیا،مریم نواز کو عدالت نے جھوٹا قرار دیا ہے،سندھ حکومت اور مریم نواز کے بیانات میں تصاد ہے،مریم نوازمورثی آمریت کا منصب سنبھال کر پارٹی سیاست کر رہی ہیں،مریم نواز نے کیلبری کوئن کا خطاب بڑی محنت سے حاصل کیا،کہنے کو یہ ووٹ لے کر آئے اور  بات جمہوریت کی کرتے ہیں،جب یہ حکومت میں تھے تو انہوں نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب نوازشریف کو واپس لانے کی بات ہوئی تو انہوں نے فوج کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کردی،یہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں،انہوں نے عوام کے پیسوں سے اپنی جائیدادیں بنائیں،جب یہ برسر اقتدار ہوں تو ووٹ کی عزت اور عوام کو بھول جاتے ہیں،عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ان بنارسی ٹھگوں سے قوم کو چھٹکارا دلایا ہے،یہ لوگ اصل واقعات سے گمراہ کرنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں،ان کی اصل جگہ پاکستان کی جیلیں ہیں،یقین دلاتا ہوں 15 جنوری تک نوازشریف پاکستان کی کسی جیل میں ہوں گے۔

شبلی فراز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف کو واپس لائیں گے اور جیل بھجوائیں گے،نوازشریف کو عوام کے لوٹے گئے پیسوں کا جواب دینا ہوگا،نوازشریف اور مریم نواز کے جو ترجمان ہیں وہ جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں،شاہی خاندان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ،انہیں نکیل ڈالی جا رہی ہے،یہ سب جو مرضی کرلیں انہیں جیلوں میں لازمی جانا ہے اور سزائیں بھی بھگتنی ہیں،جھوٹ بولنے والوں کی باتوں میں کوئی وزن نہیں اور نہ عوام کو ان پر یقین ہے،انہوں نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان مذہب کی سیاست  کرنے کے ماہر ہیں، وہ اپنے مفاد کا کھیل کھیل رہے ہیں،یہ لوگ یاد رکھیں جو خاندان حکومت کرتے آئے ان کی سیاست مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے،کراچی کے واقعہ کی ذمہ دار وفاق نہیں سندھ حکومت ہے،اسحاق ڈار ان کا ماسٹر مائنڈ اور کرپشن میں اہم سہولت کار تھا،عمران خان  کرپشن زدہ سیاستدانوں کو نہیں چھوڑیں گے اور پاکستان واپس لائیں گے،اوورسیز پاکستانیوں سمیت قوم عمران خان کی قیادت پر بھرپور یقین رکھتی ہے،قوم کو معلوم ہے اس وقت پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے،ملک میں تمام ادارے آزاد ہیں اور قانون کو بالادستی حاصل ہے جبکہ عمران خان عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔