میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے قائد اعظم ٹرافی  کا نیا پوائنٹ سسٹم متعارف

میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے قائد اعظم ٹرافی  کا نیا پوائنٹ سسٹم متعارف

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے پاکستان کے پریمیئرکرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے  لیے نیا مگر مقابلے سے بھرپور پوائنٹ سسٹم متعارف کروادیا ہے۔ نئے پوائنٹ سسٹم کو متعارف کروانے کا مقصد ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کو نتیجہ خیز بنانا ہے۔


 کراچی کے چار مختلف وینیوز پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کا فائنل 5 روز پر مشتمل ہوگا۔


 کارکردگی  اور نتائج اخذ کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو جارحانہ اور مثبت حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا  ہوگا، قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کی نئی متعارف کروائی گئی پلیئنگ کنڈیشنز یہاں موجود ہیں۔

32aac889da4851fd4dd86d095efdf087


نئے پوائنٹ سسٹم کے تحت ابتدائی اننگز کے 100 اوورز میں 400 رنز بنانے والی ٹیم کو 5 بیٹنگ پوائنٹس ملیں گے۔ اس سے بلے بازوں کے اسٹرائیک ریٹ میں بہتری آئے گی۔ 


 100 یا اس سے کم اوورز میں اسکور بنانے کی رفتار کے حساب سےبیٹنگ پوائنٹس کی ترتیب مندرجہ ذیل ہے:
ایک پوائنٹ: 200 رنز پر
دو پوائنٹس: 250 رنز پر 
تین پوائنٹس: 300 رنز پر 
چار پوائنٹس: 350 رنز پر
پانچ پوائنٹس: 400 رنز پر


 400 رنز پراسی طرح باؤلرز میں مقابلے کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے بھی پوائنٹ سسٹم میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔100  یا  اس سے کم اوورز میں وکٹیں گرانے کے حساب سےباؤلنگ پوائنٹس کی ترتیب مندرجہ ذیل ہے:
ایک پوائنٹ: 300 سے کم رنز پر پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے پر
دو پوائنٹس: 250 سے کم رنز پر پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے پر
تین پوائنٹس: 200 سے کم رنز پر پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے پر


اس طرح پہلے باؤلنگ کرنے والی ٹیم اگر ابتدائی 100 اوورز میں حریف ٹیم کو 200 سے کم رنزپر آؤٹ کردیتی ہے تو اس صورتحال میں اسے مجموعی طور پر 6 پوائنٹس ملیں گے۔جس میں 3 پوائنٹس ابتدائی 100 اوورز میں 8سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے اور 3 پوائنٹس حریف ٹیم کو 200 سے کم رنز پر محدود کرنے پر ملیں گے۔


100 یا اس سے کم اوورز میں سکور کے حساب سےباؤلنگ پوائنٹس کی ترتیب مندرجہ ذیل ہے:
ایک پوائنٹ: 300 سے کم رنز پرپوری ٹیم کو آؤٹ کرنے پر
دو پوائنٹس: 250 سے کم رنز پر پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے پر
تین پوائنٹس: 200 سے کم رنز پر پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے پر


پوائنٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے اپنی پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی چند تبدیلیاں کی ہیں۔جیسا کہ کھلاڑیوں میں اسپرٹ آف کرکٹ کو فروغ دینے کی غرض سے میدان چھوڑ کر جانے پر عائد پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ اگر کوئی بھی ٹیم ایسی حرکت کرتی ہےتو:• میچ کو وہیں پر روک دیا جائے گا اور دوبارہ شروع نہیں کروایا جائے گا۔


اس ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز پر 12 ماہ کی پابندی عائد کردی جائے گی۔یہ پابندی پوری دنیا پر لاگو ہوگی۔ اس ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کنٹریکٹس فوری طور پر ختم کردئیے جائیں گے۔


مذکورہ ٹیم کو متبادل کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اسکواڈ میں شامل کرکے ٹورنامنٹ جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس میچ میں حاصل کیے گئے مذکورہ ٹیم کے تمام پوائنٹس ختم کردئیے جائیں گے۔حریف ٹیم کو زیادہ سے زیادہ پوائنٹس ایوارڈ کیے جائیں گے۔


دوسری جانب کوویڈ19 کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام ٹیموں کو کوویڈ 19 متبادل کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔
 یہ متبادل لائک ٹو لائک کی بنیاد پر اور صرف اس وقت حاصل کیا جاسکے گا کہ جب کسی کھلاڑی کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا ہو۔آئی سی سی قوانین کے مطابق پی سی بی بھی کن کشن یا کوویڈ 19 کے متبادل کھلاڑی کی اجازت دے رہا ہے۔