23سالہ شخص 116ویں مرتبہ گرفتار

23سالہ شخص 116ویں مرتبہ گرفتار

سنتیاگو: چلی کےباشندےنے دنیا کا انوکھا ترین ریکارڈ بنادیا ۔چلی کا 23سالہ شخص 116ویں مرتبہ گرفتار ہوا،پولیس نےاسے ڈکیتی کےدوران حراست میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق چلی کے نوجوان نے دنیا میں سب سے زیادہ مرتبہ گرفتار ہونے کا عالمی ریکارڈ ہی بناڈالا ۔ صرف 23 سال کی عمر میں 116 مرتبہ گرفتار ہونے کی خبر نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کو بھی حیران کردیا ۔ 

ذرائع کے مطابق ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر سے  دوران ڈکیتی پولیس کےہتھے چڑھ گیا، پولیس  اہلکاروں  کا کہناہے کہ  یہ  شخص ماضی میں چوری،ڈکیتی اورلڑائی جھگڑےسمیت کئی جرائم پر جیل کی ہوا کھاچکاہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہناہے کہ ہر بار جیل سے رہائی کے بعد یہ شخص اپنے نئے جرم کو سرا نجام دیتا ہے ۔ پچھلے کچھ عرصہ سے ہم نے اس پر کڑی نگرانی کی ہوئی تھی ۔ 

گزشتہ روز جیسے ہی متعلقہ شخص چوری کی نیت سے ایک گھر میں داخل ہوا ہم نے اسے مال مسروقہ سمیت دبوچ لیا ۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنےآگئی.

پولیس کو بیان دیتے ہوئے مذکورہ چور کا کہناتھا کہ وہ چوری چھوڑنے کی کوشش کررہاہے ۔ لیکن ہر بار اسے کوئی نہ کوئی طاقت چوری کرنے پر مجبور کردیتی ہے ۔ 

اس کا کہناتھاکہ میں ہر بار کی طرح اس بار بھی جب جیل سے نکلا تو اپنے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ میں چوری ، ڈکیتی وغیرہ نہیں کروں گا۔ مگر پھر اچانک حالات کی وجہ سے مجھے یہ کرنا پڑا ۔ 

مگر کئی بار حالات اچھے بھی ہوتے ہیں ۔ پھر بھی میں ایسا کرنے کے لیے نکل کھڑا ہوتاہوں ، اسی وجہ سے میں ہر بار پولیس کے ہتھے بھی چڑھ جاتاہوں  ۔