عالمی وبا میں مبتلا رونالڈوسے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی

Cristiano Ronaldo
کیپشن: عالمی وبا میں مبتلا رونالڈ سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی

پرتگال :کرسٹینا رونالڈوکا عالمی وبا کا ٹیسٹ ایک دفعہ پھر مثبت آگیا ،پرتگال کے سٹار فٹبالرنے خود کو پہلا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر لیا تھا ،لیکن دوسرا ٹیسٹ مثبت آنے پر اب ان کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دوسرا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث رونالڈو کی آئندہ ہفتے بارسلونا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال رونالڈ کسی بھی گیم کا حصہ نہیں بن سکتے کیونکہ اس بیماری میں مبتلا اشخاص جسمانی طور پر کمزور ہو جاتے ہیں ،لہذا ابھی انہیں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

واضح رہے سٹار فٹبالر 13اکتوبر کو اس عالمی وبا میں مبتلا ہو ئے تھے جس کا باقاعدہ اعلان پرتگال فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا تھا ،سٹار فٹبالر رونالڈ نے اسی وقت خود کو قرنطینہ کر لیا تھا ۔