حکومت سندھ نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا 

12 Rabi-ul-Awal
کیپشن: حکومت سندھ نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا 

کراچی :آمد سرکار مرحبا ،حکومت سندھ نے بارہ ربیع  الاول کے حوالے سے پورے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ،حکومت سندھ کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاول مذہبی جو ش و خروش سے منائی جائے گی ۔

حکومت سندھ نے عام تعطیل کے اعلان کے ساتھ واضح کیا کہ اس سال بھی مساجد ،گلیوں ،بازاروں سمیت سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا اور محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کو شایان شان سے منایا جا ئیگا ۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جشن ولادت ﷺ کے موقع پر 12 ربیع الاول بروز 30 اکتوبر صوبے میں عام تعطیل ہو گی۔