عوامی فیصلوں سے حکومتیں بنیں گی تو مسائل حل ہونگے :بلاول بھٹو 

عوامی فیصلوں سے حکومتیں بنیں گی تو مسائل حل ہونگے :بلاول بھٹو 

اسکردو :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا خیال رکھا ،ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،اگر عوامی فیصلوں سے حکومتیں بنیں گی تو مسائل حل ہو نگے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ بے نظیر بھٹو کا ہر موقع پر ساتھ دیا تھا اور میں آپ سے امید کرتا ہوں کہ آپ بینظیر بھٹو کی طرح مجھے بھی نا امید نہیں کرینگے ،پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدو جہد کر رہی ہے ،پیپلزپارٹی کبھی بھی گلگت بلتسان کے عوام کو نا امید نہیں کریگی ۔

گلگت بلتستان کے عوا م کی آواز اسلام آباد کو سننا پڑے گی ،عوامی فیصلوں کیخلاف حکومتیں بنیں گی تو مسائل پیدا ہونگے ،بلاول کا کہنا تھا انتخابی مہم کی شروعات آپ کے حقوق کی جدو جہد ہے ،اب آپ لوگوں نے 2018 میں کیے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا ہے ،اسلام آباد میں بیٹھے لوگ آپ کیلئے از خود  فیصلے لیتے ہیں ،عوامی فیصلوں سے حکومتیں بنیں گی تو مسائل حل ہونا شروع ہونگے ۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا 50لاکھ گھر دینے کے وعدہ سے لے کر ہر چھوٹا بڑا اعلان جھونا ہی نکلا ،اب عوام ان کو دوبارہ موقع نہیں دے سکتی ،گلگت بلتستان کو اب عمران خان سے بچانا ہے ،آج پاکستان کے ہر شہر میں سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ہزاروں افراد سراپا ئے احتجاج ہیں ،گلگت بلتستان کی عوام اب اس حکومت کو دوبارہ موقع نہیں دے گی اور پیپلزپارٹی کو ناامید نہیں کریگی ۔