نیٹ فلکس طرز پر پاکستان کا آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ

نیٹ فلکس طرز پر پاکستان کا آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: نیٹ فلکس کی طرز پر ہم نے ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کر لیا ہے، فواد چوہدری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستانیوں کے لئے خوشخبری ، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس کی طرز کا ورژن لانچ ہونے جا رہا ہے۔ 

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستان کا پہلا OTT لانچ ہونے جا رہا ہے اور نیٹ فلکس کی طرز پر ہم نے ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کر لیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پیمرا کو کہا ہے کہ وہ مواد پر گائیڈ لائن تیار کر لے۔ جوں ہی پیمرا کی گائیڈ لائن ملتی ہے ہم پرائیویٹ کمپنیز سے کہیں گے کہ ہمارے ساتھ ملیں اور OTT سروس شروع کریں۔

08181085c168af7647b021c025fa83de

واضح رہے کہ پاکستان میں بے شمار صارفین امریکی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کا استعمال کرتے ہیں۔

اب تک پاکستان کی کوئی اپنی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس کی طرز کا ورژن لانچ ہونا خوش آئند بات ہے۔ 

موجودہ دور میں ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کو دنیا کا سب سے مقبول ترین پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے جہاں صارفین اپنی پسند کے مطابق ہر قسم کی فلمیں، ڈرامے اور شوز دیکھ سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ نیٹ فلکس کا استعمال پاکستان میں بھی کیا جانے لگا ہے۔

نیٹ فلیکس پر پاکستانی فلمیں کیک، طیفا ان ٹربل ،رنگ ریزا ، جانان ، ہو من جہاں، وار،رانگ نمبر،دختر اور نامعلوم افراد بھی موجود ہیں۔