اسپیکر قومی اسمبلی عزت سے کرسی کو چھوڑ دیں، شاہد خاقان عباسی

اسپیکر قومی اسمبلی عزت سے کرسی کو چھوڑ دیں، شاہد خاقان عباسی
کیپشن: جب تک ملک میں آئین کی بالادستی کا بول بالا نہیں ہو گا تب تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

صوابی: مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا پاکستان کے عوام اس وقت مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں اور حکومت کی طرف سے کوئی بھی اقدام نہیں کئے جا رہے ہیں صرف اور صرف سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بتائے آٹا اور چینی کیسے مہنگی ہوئی اور بجلی کے بل دگنا کر دیئے گئے جبکہ آج پاکستان کا ہر شہری پریشان ہے اور ملک کی بدنصیبی ہے کہ ایسے حکمران میسر آئے۔ مہنگائی کی بنیادی وجہ 2018 میں الیکشن کی دھاندلی ہے اور عوام کی بات اسمبلی میں نہیں ہو سکتی تو پھر سڑکوں پر ہو گی۔ ایوان میں مہنگائی، بےروزگاری اور معیشت پر بات نہیں ہو رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہے کہ جب تک ملک میں آئین کی بالادستی کا بول بالا نہیں ہو گا تب تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا جبکہ کرسی پر بیٹھنے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا بلکہ کام کرنے سے ہوتا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی اس وقت دباو کا شکار ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی کو چاہیے کہ وہ خود ہی عزت سے کرسی کو چھوڑ دیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مال روڈ لاہور پر بلوچ طلبا کے دھرنے میں شرکت کی اور کہا کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان، شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہے اور طلبا صرف تعلیم کی خاطر سڑکوں پر ہیں۔ 

بلوچ طلبا کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ غلط فیصلوں کے اثرات قوم کو بھگتنا پڑتے ہیں اور بھائی کا ساتھ دینے پر شہباز شریف کو جیل بھیجا گیا۔ یہ کہتے ہیں پنجاب بڑا بھائی ہے اور میں کہتی ہوں بلوچستان بڑا بھائی ہے۔ بھائی سے بھائی کو لڑانے کی سازش کی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا عمران خان ہمارا ہدف نہیں اور کراچی واقعہ نے ثابت ک ردیا یہ بڑوں کی لڑائی ہے۔ حکومت بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھی ہے اور ایک خاتون کے کمرے کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے۔