حکومت کو دبائو میں لانے کیلئے مریم نواز کی نئی حکمت عملی

حکومت کو دبائو میں لانے کیلئے مریم نواز کی نئی حکمت عملی


لاہور:مسلم لیگ(ن) نے حکومت کیخلاف اپنی جدوجہد مزید تیز کرنے کیلئے نئے لائحہ عمل پر کام شروع کر دیا۔ میاں نواز شریف نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز شریف کو اس بات کی ہدایت کی ہے کہ وہ اپوزیشن کے قائدین کیساتھ اپنی رابطوں میں تیزی لائے تاکہ حکومت کو مزید دبائو میں لایا جا سکے۔


یہ دعویٰ ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ نیوز رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی اور مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت پر اپنے دبائو میں مزید اضافہ کریںاور اس کیلئے انہیں اپوزیشن کے رہنمائوں سے اپنے رابطوں کو مزید مربوط کرنا ہو گا۔


نجی ٹی وی کے مطابق اسی ہدایت کی روشنی میں مریم نواز شریف ان خطوط پر کام کر رہی ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کیلئے اپنی اثر و رسوخ کو مزید بڑھایا جائے۔  مریم نواز شریف نے اپنے والد سے رابطہ کے دوران اس امر پر بھی کی کہ حکومت نے برطانیہ حکومت کو مسلم لیگ(ن) کے قائد کی واپسی کیلئے جو خط ارسال کیا ہے اس کے مندرجات کیا ہیں اور آیاوہ کس حد تک اثر انداز ہو سکتے ہیں۔