ڈالر اور سونے کی نئی قیمتوں نے سب کو حیران کر دیا

Dollar
کیپشن: ڈالر اور سونے کی نئی قیمتوں نے سب کو حیران کر دیا

لاہور :ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر بڑا ردو بدل سامنے آگیا ،مارکیٹ میں گزشتہ دنوں کی طرح سونے کی قیمت میںاضافہ کی بجائے 350 روپے کمی دیکھنے میں آئی ،جبکہ دوسری طرف ڈالر کی قدرمزید گر گئی ۔

 

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت350روپے کی کمی سے1لاکھ 15ہزار350روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 4ڈالرکی کمی سے 1912ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 350روپے کی کمی سے1لاکھ15ہزار350روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت300روپے کی کمی سے 98ہزار894روپے ہوگئی۔

 

دوسری طرف انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید17پیسے کی کمی سے 161.43روپے اور اوپن مارکیٹ میں20پیسے کی کمی سے161.90روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید17 پیسے کی کمی سے161.60روپے سے گھٹ کر161.43روپے اور قیمت فروخت161.80روپے سے گھٹ کر161.63روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید161.80روپے سے گھٹ کر161.60روپے اور قیمت فروخت162.21روپے سے گھٹ کر161.90روپے پر آ گئی۔