پی ٹی وی کے ملازمین کو برطرف نہیں کیا جا رہا 

پی ٹی وی کے ملازمین کو برطرف نہیں کیا جا رہا 


اسلام آباد : ریڈیو پاکستان سے گزشتہ دنوں 749 کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کر دیا گیا تھا  مگر اب پی ٹی وی سے خبر آئی ہے کہ وہاں پر ملازمین کو نہیں نکالا جا رہا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  قومی ادارے کا استحکام اور ملازمین کی بہتری ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔ ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔غیر حقیقی پروپیگنڈے اور افواہوں کا مقصد ادارے کو خوشحالی کی طرف گامزن کرنے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔


 انہوں نے کہا کہ ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جارہا ہے۔ ادارے کی بہتری کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی کی مشاورتی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔پی ٹی وی کو دوسرے سرکاری اداروں کیلئے رول ماڈل بنائیں گے۔