کیا مریم نواز لانگ مارچ شروع کرنے جا رہی ہیں ؟اہم خبر 

Marryam Nawaz,PMLN,Nawaz Sharif,PPP
کیپشن: کیا مریم نواز لانگ مارچ شروع کرنے جا رہی ہیں ؟اہم خبر

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 13دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کی کامیابی کیلئے متحرک ہو گئیں،پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پی پی 145اور پی پی 160کے کارکنان سے ملاقات کی ۔

 اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ،عظمیٰ بخاری ،تو صیف شاہ ،غزالی سلیم بٹ،رانا اخترسمیت دیگربھی موجود تھے۔مریم نواز نے کہا کہ جب لاہور بولتا ہے تو پوری دنیا سنتی ہے۔ہم نے مل کرلاہور کے جلسے کو کامیاب کرواناہے اور اس کیلئے تیاریاں شروع کردی جائیں۔

 مریم نواز نے شرکاء سے لانگ مارچ میں شرکت کا بھی وعدہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف یہاں نہ ہوکر بھی یہاں موجود ہیں، حکومت جتنے چاہے کیس بنالے کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت کی گھبراہٹ نظر آرہی ہے، میرے اورصفدر کے ساتھ جو ہوا یقین تھا پیپلزپارٹی ایسا نہیں کرسکتی۔