اداکارہ ثناء کی والدہ انتقال کرگئیں

اداکارہ ثناء کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور: معروف اداکارہ ثناء فخر کی والدہ انتقال کرگئیں  ، اداکارہ کی والدہ کی عمر 65 برس تھی اور و ہ شوگر کی مریضہ تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء نے اپنی والدہ کی وفات کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی ۔

ebfadbf12eea65c5757293925b353292

اداکارہ ثناء نے اپنے پیغام میں لکھا کہ موت زندگی کا متبادل تو نہیں لیکن زندگی کا حصہ ضرور ہے ۔میں آپ کو ہمیشہ مس کروں گی ۔ اماں

اداکارہ ثنا  کی والدہ کے انتقال پر ان کے مداح اور ساتھی فنکاروں کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء فخر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ہی دی ۔ ثناء نے سید نو ر کی فلم سنگم سے کیرئیر کا آغاز کیا اور اب تک وہ کئی پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

فلم" یہ دل آپ کا ہوا " میں ان کو نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔