خورشید شاہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا

خورشید شاہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءخورشید شاہ کو سکھر سینٹرل جیل سے ہا کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جیل کے باہر ان کا شاندار استقبال کیا۔ 

ذرائع کے مطابق جیل کے باہر استقبال کیلئے پہنچنے والے کارکن خورشید شاہ کی قیادت میں رہائش گاہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں پہنچ کر وہ کارکنان سے خطاب کریں گے۔ 

واضح رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں 25 ماہ سے قید میں تھے اور احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے آرڈر کی تصدیق کے بعد خورشید شاہ کے ریلیز آرڈر جاری کئے تھے۔ 

سپریم کورٹ آرڈر کی تصدیق کے بعدخورشید شاہ کو جیل سے احتساب عدالت لایا گیا تھا جہاں ان سے دستخط لے کر انہیں دوبارہ سینٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا اور آج انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔