پاکستان کے بھارت سے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں، ڈیل سٹین کی پیش گوئی

پاکستان کے بھارت سے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں، ڈیل سٹین کی پیش گوئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے ڈیل سٹین نے پاک، بھارت میچ میں پاکستان کی فتح کی پیش گوئی کر دی ہے۔ 

ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان فیوریٹ ہے کیونکہ اس کی باؤلنگ لائن بہت مضبوط ہے تاہم بھارت کی جانب سے آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں لیکن مجموعی طور پر پاکستان کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں ہو چکا ہے جس میں کوالیفائر راؤنڈ کے بعد آج سپر 12 مرحلے کا آغاز ہوا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کی 24 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔ 

سپر 12 مرحلے میں پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں کینگروز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔