مستحق افراد کیلئے 92ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مستحق افراد کیلئے 92ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لاہور: ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کی زیر نگرانی مستحق افراد کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 23 اکتوبر 2022 بروز اتوار کو کیا جا رہا ہے ۔ اس کیمپ کے دوران مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی اور مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ۔

فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر عائشہ ذوالفقار بارا (ایم بی بی ایس ، ایف سی پی ایس) پیڈز جناح ہسپتال لاہور ، بچوں کا چیک اپ کریں گی ۔ جبکہ ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا ( ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس )گائنی سروسز ہسپتال لاہور ، ذچہ و بچہ اور گائنی (امراض نسواں) کے مریضوں کا چیک اپ کریں گی ۔

ڈاکٹر سمیرا آصف بارا ( ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس )(ریڈیالوجی) ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، انڈس ہسپتال سبزازار لاہور ، ڈاکٹرز کے تجویز کردہ مریضوں کے فری الٹراساونڈ کریں گی ۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت علاج کیساتھ ادویات بھی فری دی جائینگی ۔

اس حوالے سے ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں غریب لوگوں کا علاج بغیر کسی معاوضے کے کیا جاتا ہے اور ہر بار اس کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو دیکھا جاتا ہے ۔

فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ملک محمد اشرف بارا کی رہائش گاہ بارا سٹریٹ ہنجروال ملتان روڈ لاہور پر لگایا جاتا ہے ۔

مصنف کے بارے میں