وزیراعظم شہباز شریف کی شی جن پنگ کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی شی جن پنگ کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی شی جن پنگ کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد ، کہا چین کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری اور غیر متزلزل لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی اور یہ پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کی عمدہ مثال ہے ۔

واضح رہے کہ شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ مزید 5 سال کے لیے چین کے حکمران رہیں گے ۔ گریٹ ہال میں چینی صدر نے نئی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی ۔

ادھر ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی شی چن پنگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شی چن پنگ پاکستان کے حقیقی دوست اور سدا بہار تزویراتی شراکت داری کے علمبردار ہیں ۔

مصنف کے بارے میں