اداروں نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر کرپٹ لوگوں کو بچایا، شہباز ،زرداری کو لاکر نیوٹرلز نے بہت بڑاظلم لیا: عمران خان 

اداروں نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر کرپٹ لوگوں کو بچایا، شہباز ،زرداری کو لاکر نیوٹرلز نے بہت بڑاظلم لیا: عمران خان 
سورس: PTI

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 6 ماہ پہلے فوج نیوٹرل نہ ہوئی تو پی ڈی ایم نے بیرونی سازش کے تحت میری حکومت کو گرادیا۔ شہباز شریف اور زرداری کو لا کر نیوٹرلز نے بہت بڑا ظلم کیا۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی ختم کرنے آئی تھی لیکن انہوں نے اپنے کیس ختم کردیے ہیں۔ شہباز شریف بری ہوگیا، مریم نواز بری ہوگئی ۔ زرداری اور نواز شریف بھی بچ جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی کسی بات کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ جیل کیا میں ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہوں۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو نے کرپشن کے پیسے پر راج کیا۔ بلاول بھٹو کو سیریس کوئی نہیں لیتا ۔ بھارت کے وزیر خارجہ تجربہ کار ہیں بلاول بچہ ہے۔ جوبائیڈن کے بیان کے بعد انہیں ڈوب مرجانا چاہیے۔ 

عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس سے میری بدنامی نہیں ہوئی ۔ چیف الیکشن کمشنر اخلاقی طور پر کرپٹ ہے جب یہ سیکرٹری پٹرولیم تھا تو اس کی بہت سی کہانیاں ہیں ۔ یہ خود سے کوئی فیصلہ نہیں کرتا اس نے کسی کے کہنے پر مجھے نااہل نہیں کیا اب ہم عدالت گئے ہیں اور پہلی پیشی میں ہی یہ فیصلہ ختم ہوجائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ اداروں نے موجودہ کرپٹ حکمرانوں کو بچایا۔ ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا تھا ۔ اب اگر ایسی حکومت ملی جس میں میرے پاس اختیارات نہ ہوتو حکومت نہیں لوں گا۔ 

مصنف کے بارے میں