دہشت گردوں کی افغانستان سے چیک پوسٹ پر فائرنگ ، پاک فوج کا جوان شہید 

دہشت گردوں کی افغانستان سے چیک پوسٹ پر فائرنگ ، پاک فوج کا جوان شہید 
سورس: File

شمالی وزیر ستان: افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے جس سے ایک جوان شہید ہوگیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل سیکٹر میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔  پاک فوج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ سے پاک فوج کے  لانس  حوالداروقار علی نے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان سرزمین دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان مسلسل افغانستان سے بارڈر مینجمنٹ موثر بنانے کی درخواست کرتا رہا ہے ۔  پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں